World
بھارت اور برطانیہ کے درمیان دفاعی شعبے میں تحقیق کے معاہدے پر دستخط
لندن: بھارت اور برطانیہ نے دفاعی شعبے میں تحقیق کو فروغ دینے کے لئے ایکدوسرے سے تعاون کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور برطانیہ کی ڈیفنس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لیبارٹری کے درمیان تحقیق اور ترقی میں تعاون کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ۔ معاہدے پربھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور ان کے برطانوی ہم منصب گرانٹ شیپس کے درمیان لندن میں ملاقات کے بعد دستخط کیے گئے۔