World

برطانوی میڈیا نے بھارتی رافیل طیارہ گرانے کی تفصیلات بتادیں

لندن:  برطانوی خبر رساں ادارے” رائٹرز ”نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ فضائی جھڑپ میں بھارتی لڑاکا طیارے”رافیل” کی تباہی پر ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ 7مئی کی رات پاکستانی فضائیہ کے ریڈارز پر بھارت کے کئی درجن جنگی طیاروں کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس دوران پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف خود آپریشن روم میں موجود تھے اور صورت حال کی براہِ راست نگرانی کر رہے تھے۔رائٹرز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی طیاروں کی جارحانہ پیش قدمی دیکھتے ہوئے ائیرچیف نے فوری طور پر جے-10 سی(چینی ساختہ لڑاکا طیارے)اسکواڈرن کو متحرک کرنے کا حکم دیا جس کا خاص ہدف بھارتی رافیل طیارے تھے۔رائٹرز کی رپورٹ میں انٹیلیجنس ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا کہ بھارت کی جانب سے چینی میزائل پی ایل15 کی صلاحیتوں کو نظر انداز کرنا ایک بڑی انٹیلیجنس ناکامی ثابت ہوئی۔ یہی میزائل بعد میں بھارتی رافیل طیارے کو نشانہ بنانے میں استعمال کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اس فضائی جھڑپ میں دونوں جانب سے 110سے زائد طیارے شامل تھے جو حالیہ دہائیوں میں کسی بھی دو ممالک کے درمیان سب سے بڑی فضائی لڑائی تصور کی جا رہی ہے۔پاکستان نے اس جھڑپ میں ایک کامیاب الیکٹرانک وارفیئرحملے کا دعویٰ بھی کیا کہ جس سے بھارتی طیاروں کا مواصلاتی نظام اور ریڈارسسٹم متاثر ہوا۔ اس کامیابی کے بعد کئی ممالک نے چینی لڑاکا طیاروں اور ٹیکنالوجی میں دلچسپی لینا شروع کر دی ہے۔یاد رہے کہ بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کے رکن امریندر سنگھ نے کہا کہ انہوں نے خود BS001رافیل طیارے کو بھارتی پنجاب میں گرتے دیکھا۔انہوں نے اپنی اس بات کے شواہد بھی ایوان میں پیش کیے تاہم بھارتی حکومت نے اب تک اس پر کوئی باضابطہ موقف اختیار نہیں کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button