اترپردیش : مسلم نوجوان کی تشددزدہ لاش برآمد
لکھنو:بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک 17 سالہ مسلم نوجوان مردہ پایا گیا ہے جس کے جسم پر زخموں کے نشانات موجود ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسلم نوجوان کی لاش ریاست کے ضلع لکھیم پور کھیری کی ایک نہر سے ملی ہے ۔مقتول کے اہل خانہ نے میڈیا کوبتایا ہے کہا کہ ان کے بیٹے کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں اوراس کے دانت بھی ٹوٹے ہوئے تھے جس سے ظاہرہوتا ہے کہ اسے قتل کیاگیا ہے ۔ لڑکے کے چچا سرتاج احمد نے بتایاکہ اس کی ایک آنکھ پر چوٹ کا نشان تھا جبکہ دونوں ہاتھوں کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں ۔ انہوں نے کہاکہ اسے بے دردی سے تشددکا نشانہ بنایاگیا تھا۔متاثرہ نوجوان چند دن قبل لاپتہ ہو گیا تھا۔متاثرہ خاندان نے اس کی گمشدگی کی رپورٹمقامی پولیس اسٹیشن میں درج کرائی تھی۔ تاہم پولیس نے ان کی شکایت پر کوئی کارروائی نہیں کی۔ چچا نے بتایا کہ ان کے بھتیجے نے ایک ہندو لڑکی سے شادی کی تھی جس کی وجہ اسے وحشیانہ تشددکر کے قتل کیاگیا اور اس وجہ سے پورے خاندان کو بھی پولیس اسٹیشن میں نظربند کردیاگیاتھا۔ بی جے پی کی ریاستی حکومت نے مسلم لڑکے کے گھر پر بلڈوزچلاکر اسے منہدم کر دیاتھا۔