بھارت

بالاکوٹ فضائی حملے کی کامیابی کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے: اجے بساریہ

نئی دہلی: پاکستان میں بھارت کے سابق ہائی کمشنر اجے بساریہ نے اعتراف کیا ہے کہ پلوامہ حملے کے ردعمل میں بھارت کی طرف سے کئے گئے بالاکوٹ فضائی حملے کی کامیابی کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے یہ بات ایک میڈیا انٹرویو کے دوران کہی ۔ انہوں نے پلوامہ حملے کے حوالے سے کہاکہ دہشت گردوں نے ایک غیر محفوظ ہدف کا فائدہ اٹھایا تھاجس کے نتیجے میں انہیں غیر متوقع کامیابی ملی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے اس کے ردعمل میں بالاکوٹ میں فضائیہ حملہ کیا جس کا مقصد جیش محمد اوراس کے تربیت کاروں کی ایک بڑی تعداد کوختم کرنا تھا تاہم اس بات کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے کہ فضائی حملے نے اپنے مطلوبہ مقاصد حاصل کر لیے تھے۔اجے بساریہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے بیان کا بھی حوالہ دیا جس نے پلوامہ حملے کو نظام کی نااہلی اور غفلت قراردیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button