مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر کے پہاڑیوں پر برف باری، وادی کشمیر میں سردی کی شدت میں اضافہ

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے بالائی علاقوں میں مسلسل دوسرے روز برف باری ہوئی جبکہ بارش اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی کے باعث میدانی علاقوں میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مغل روڈ پر پیر کی گلی، سنتھن ٹاپ، مرگن ٹاپ، ضلع کولگام کے علاقے اہرہ بل، گلمرگ کے افروٹ، بالتل سونہ مرگ، زوجیلا پاس، گریز، تلیل، راضدان ٹاپ، سادھنا ٹاپ اور کرناہ میں 3 سے 4 انچ تازہ برف باری ریکارڈ کی گئی۔
راجوری اور پونچھ اضلاع کے گرد و نواح میں واقع پیر پنجال کے پہاڑی سلسلے کے بلند مقامات پر بھی برف باری ہوئی، جبکہ نشیبی علاقوں میں بارش برستی رہی۔ گلمرگ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 5.6 ڈگری کم تھا۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اتوار کی سہ پہر تک ہلکی بارش کے بعد آئندہ ایک ہفتے کے دوران موسم زیادہ تر خشک رہے گا، تاہم یکم سے 3 نومبر کے درمیان ہلکی بارش یا برف باری کا ایک اور سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button