مقبوضہ جموں و کشمیر

کرن سنگھ کا جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی ، ڈومیسائل قوانین کی مضبوطی کا مطالبہ

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کانگریس کے سینئر رہنما کرن سنگھ نے علاقے کی ریاستی حیثیت کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کومرکز کے زیر انتظام علاقے میں تبدیل کرنا قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سابق صدر ریاست کرن سنگھ نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ مکمل ریاست کا درجہ بحال کیا جائے۔ کوئی اگر مگر نہیں ہونی چاہیے، مکمل ریاستی حیثیت بحال ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حیثیت کی بحالی کے ساتھ ساتھ علاقے کے ڈومیسائل قوانین کو مضبوط کیا جانا چاہیے تاکہ بیرونی لوگوں کوعلاقے میں زمین خریدنے سے روکا جا سکے۔انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرکی ریاست سے مرکزکے زیر انتظام علاقے میں تنزلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اسے”بھارت کا تاج ”قرار دیتی ہے لیکن یہ علاقہ اب ہماچل پردیش اور ہریانہ جیسی بھارتی ریاستوں سے بھی کم حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسی چیز ہے جس کا تدارک ضروری ہے۔کرن سنگھ نے کہاکہ دفعہ 370کی غیر قانونی منسوخی کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر کا سیاسی منظرنامہ یکسر تبدیل ہو گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button