مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے کل یوم سیاہ منانے کی اپیل

سرینگر05 نومبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کل بروز ہفتہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں اور 1947میں ڈوگرہ فورسز کے ہاتھوں شہید ہونیوالے جموں کے مسلمانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کریں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکشمیری عوام سے شام سات بجے سے ساڑھے سات بجے تک بلیک آئوٹ کرنے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے جموں کے لاکھوں مسلمانوں کے قتل عام کو انسانی تاریخ کا سب سے خونی ہولوکاسٹ قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ جب منقسم ہندوستان کے لوگ اپنی آزادی کا جشن منا رہے تھے تو جموں و کشمیر کے مسلمانوں کوفسطائی بھارتی حکمرانوں کی ایما پر ڈوگرہ حکومت کی طرف سے قتل عام ، لوٹ مار اوروحشیانہ مظالم کا سامنا تھا۔کشمیر کی حالیہ تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں کے مسلمانوں کو دھوکہ سے آزاد کشمیر کی طرف ہجرت کرنے میں مدد کی پیشکش کی گئی اور خواہشمند لوگوں کے لیے محفوظ راستے کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں کے مسلمان اپنے گھربار چھوڑ کر آزاد کشمیر ہجرت کرنے کیلئے بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔حریت ترجمان نے افسوس ظاہر کیا کہ ڈوگرہ فورسز نے مسلمانوں پر اندھا دھند گولیاں برسائی جس سے جموں کی سڑکوں، گلیوں اور کھیتوں میں مردوخواتین ، بچوں، جوانوں اور بوڑھوں کی لاشوں کے ڈھیرلگ گئے ۔ مسلمانوں سے بھرے ٹرک جو انہیں پاکستان لے جانے کیلئے تیار کھڑے تھے کو سانبہ کے جنگلات میں لے جایاگیا ۔ نوجوان خواتین کو اغوا کرلیاگیا جبکہ باقی لوگوں کو جنگلوں میں گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔ اس ہولوکاسٹ کے عینی شاہد ابھی تک زندہ ہیں اور آج بھی ان کے ذہنوں میں اس قتل عام کی تلخ یادیں تازہ ہیں۔حریت ترجمان نے شہدائے جموں کوشاندار خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہوئے بھارتی ظلم و جبر کے باوجود جاری تحریک آزادی کوہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی تسلط سے مکمل آزادی کے حصول کے شہداء کے مشن کی تکمیل کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے ۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے تاریخی حقائق اورپہلوئوں کا جائزہ لیں اور عالمی ادارے کی قراردادوں کے مطابق اس دیرینہ تنازعے کے حل میں مدد کریں۔حریت ترجمان نے اس پھر کہاکہ جموں و کشمیر کے عوام کی بڑی اکثریت تحریک آزادی کشمیر کی دل و جان سے حمایت کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے سربراہ کو اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریوں کی پاسداری کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشیُ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھانا چاہیے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button