مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت :منی پور میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک وی ڈی وی ممبر ہلاک، 4زخمی

01000000-0aff-0242-d612-08db4c688c4f_w1080_h608امپھال: بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک گائوں کا دفاعی رضاکار (وی ڈی وی) ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاستی دارالحکومت امپھال اور ضلع کانگ پوکپی کے مشرقی علاقے میں ایک مسلح گروہ کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں وی ڈی وی کا اہلکارہلاک اور چار دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔ .زخمیوں کو امپھال کے ایک اسپتال لے جایا گیا ہے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ زخمی افراد میں سے ایک کے چہرے پر بم کے ٹکڑے لگے ہیںجبکہ دوسرے کو ران میں گولی لگی ہے۔منی پور میںمئی 2023میں شروع ہونے والی پر تشدد کارروائیاں اب بھی جاری ہیں۔
ادھربھارتی ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی کے ہوائی اڈے پربھارتی پیراملٹری فورس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل روہتاس کمار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button