بھارت

حلقوں کی ازسر نو حد بندی کیخلاف متحدہ ووٹنگ کی جائے گی،حزب اختلاف

بی جے پی حکومت حلقوں کی ازسر نو حد بندی کے معاملے میں چالیں چل رہی ہے، ملکا ر جن کھرگے

May be an image of one or more people, people studying and hospital

نئی دلی: بھارت میں حزب اختلاف کی کئی جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ حلقوں کی از سر نو حد بندی کے ترمیمی بل کیخلاف پارلیمنٹ میں متحدہ ووٹنگ کریں گی۔ کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں مہیلا(عورت) کوٹہ کے خلاف نہیں ہے لیکن جس طریقے سے بل لایا جا رہا ہے وہ اسکی مخالفت ہیں ۔
کشمیر میڈیاسرو س کے مطابق انڈیا بلاک میں شامل کئی جماعتوں کے رہنماﺅں کے علاوہ عام آدمی پارٹی نے بھی دلی میں ملکار جن کھرگے کے گھر پر ایک اجلاس میں شرکت کی جو آج (جمعرات ) سے شروع ہونے والے پرپارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے لیے ایک مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کیلئے طلب کیا گیا تھا ۔ پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں مہیلا کوٹہ بل اور دستوری بل پیش کیے جائیں گے۔کھرگے نے کہا کہ ہم سب لوگ خواتین تحفظات بل کے حامی ہیں لیکن اسے جس طرح سے لایا جا رہا ہے اس پر ہمیں تحفظات ہیں ۔ ان بلوں کے پیچھے سیاسی محرکات ہیں ، اپوزیشن جماعتوں کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت حلقوں کی ازسر نو حد بندی کے معاملے میں چالیں چل رہی ہے لہذا تمام اپوریشن جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بل کی مشترکہ طور پر مخالفت کی جائے گی۔
کانگریس رہنما جے رام رمیشن نے کہا کہ حد بندی کمیشن جس طریقے سے کام کر رہا ہے اس سے صاف پتہ چل رہا ہے کہ وہ برسر اقتدار جماعت کو اکثریت دلانے کا ایک آلہ بن چکا ہے لہذا ہم حلقوں کی از سر نو حد بندی کے پوری طرح خلاف ہیں۔ بھارتی پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس آج سولہ اپریل تا18اپریل جاری رہے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button