لداخمقبوضہ جموں و کشمیر

میرے شوہر پر لگائے جانے والے الزامات سراسر بلا جواز ہیں، اہلیہ سونم وانگچک

لیہہ:
بھارتی ریاست راجستھان کی جودھ پور سینٹرل جیل میں قید مقبوضہ جموں وکشمیر کے خطے لداخ کے معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی انگمو نے اپنے شوہر کے خلاف الزمات کو سختی سے رد کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انگمو نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر پر جو الزامات عائد کیے گئے ہیں انکی میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ انہوںنے کہا کہ 24ستمبر کو صورتحال بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی کارروائیوںکی وجہ سے خراب ہوئی۔گیتانجلی انگمو نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کی حراست کے بعد سے ان کے ساتھ فون پر بھی بات چیت نہیں کر پا رہیں ۔
انہوں نے کہا کہ انکے شوہر نے تمام بیرون ملک دورے معروف یونیورسٹیوں اور عالمی اداروں کی دعوت پر کیے ۔انگمو نے کہا کہ فروری میں ہونے والی ‘بریتھ پاکستان’ کانفرنس کا انعقاد اقوام متحدہ اور ڈان میڈیا گروپ نے کیا تھا اور اس میں کثیر القومی تعاون شامل تھا۔ انہوںنے کہا کہ اس طرح کی کانفرنسوں میں سونم یا میری شرکت کو کوئی اور رنگ دینا سراسر بلا جواز ہے۔
نگمو نے کہا کہ وانگچک چھٹے شیڈول کے نفاذ اور دیگر جائز مطالبات کر رہے ہیں اس پر انہیں نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button