مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی پولیس نے 3 افراد کی جائیدادیں ضبط کر لیں

جموں 24 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس کے سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (آیس آئی یو) نے جموں خطے کے ضلع رام بن میں تین افراد کی غیر منقولہ جائیدادیں تحریک آزادی سے انکی وابستگی کے الزام میں ضبط کر لی ہیں۔
ان جائیدادوں میں عبدالمجید لون کا ایک منزلہ مکان، محمد فاروق کا گھر اورشاہدین پڈیار کی ادویات کی دکان شامل ہیں۔
نریندر مودی کی زیرقیادت فسطائی بھارتی حکومت نے پہلے ہی سری نگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ہیڈ آفس ، جماعت اسلامی ، اسکے رہنماو¿ں ، کارکنوں اور مقبوضہ علاقے بھر میں دیگر شہریوں کی بہت سی جائیدادیں اور زمینیں ضبط کر لی ہیں جسکا واحد مقصد انہیں حق خود ارادیت کی جاری جدوجہد کے ساتھ وابستگی کی سزا دینا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button