یوم یکجہتی کشمیر

یوم یکجہتی شایان شان انداز میں منانے پرعوام کا مشکور ہوں: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور06فروری(کے ایم ایس)
پنجاب کے نگران وزیراعلی محسن نقوی نے یوم یکجہتی کشمیر شایان شان طریقے سے منانے پر قوم خصوصا پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
محسن نقوی نے ایک بیان میں یوم یکجہتی کشمیر کے اجتماعات میں عوام کی بھرپور شرکت پرانکا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم وتشدد کے خلاف پرزور انداز میں آواز بلند کی گئی، پرعزم پاکستانی قوم نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرکے بھارت کو واضح پیغام دیاہے کہ پاکستانیوں اورکشمیریوںکے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی عوامن کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جوق درجوق باہر نکلے اوربھارتی مظالم کو بے نقاب کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ جذبے اور عزم کے ساتھ عظیم مقصد کیلئے اکٹھی ہوتی ہیں اور پاکستانی قوم نے ثابت کیا ہے کہ ان کا کشمیر یوں کے ساتھ انمٹ رشتہ ہے جو ہمیشہ رہے گا۔محسن نقوی نے کہاکہ رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر پاکستانی شہریوں نے یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات میں بھرپور شرکت کی۔ انہوں نے اقلیتی برادریوں خصوصا ہندو، سکھ اور مسیحی افراد کوبھی خراج تحسین پیش کیا جنہوںنے یک زبان ہو کر کشمیر کاز کیلئے آواز اٹھائی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button