یوم یکجہتی کشمیر

اسلام آباد:”یوم یکجہتی کشمیر“ کے سلسلے میں یوتھ فورم فار کشمیر کے زیراہتمام سائیکل ریلی کا انعقاد

cycle rally 5th febاسلام آباد:
یوتھ فورم فار کشمیرنے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے اسلام آباد میں سائیکل ریلی کا انعقاد کیا ۔
ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے۔ انہوں نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے آواز بلند کی اور یہ پیغام دیا کے حکومت پاکستان اور عوام بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںکشمیر کے اپنے محکوم بھائیوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین نے ریلی کے شرکا ءسے خطاب میں کہا کہ کشمیری عوام عالمی فورموں پر اپنی بھر پور وکالت پر پاکستان کے شکر گزار ہیں ،بھارت ظلم جبر کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبا سکتا۔
یوتھ فورم فار کشمیر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زمان باجوہ نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔ ریلی کا انعقاد ڈی چوک سے نیشنل پریس کلب تک کیا گیا۔ ریلی میں سو سے زائد سائیکل سواروں نے شرکت کی۔KMS-16/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button