یوم یکجہتی کشمیر

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پشاور میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد

پشاور:یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام فرنٹیئر کالج فار ویمن پشاور میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ، طالبات، وکلائ، سماجی کارکنوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تقریب کا باقاعدہ آغاز ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان خیبر پختونخواکے صدراظہار الدین کے استقبالیہ خطاب سے ہوا جس میں انہوں نے تمام معزز مہمانوں، اساتذہ اور طالبات کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے خصوصی طور پر پرنسپل فرنٹیئر کالج فار ویمن پروفیسر ڈاکٹر شاہین عمر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس اہم قومی اور انسانی مسئلے پر نوجوانوں کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے ادارے کا پلیٹ فارم مہیا کیا۔ کالج کی طالبات نے دل سوز کشمیری نغمے پیش کیے اور مظلوم کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔تقریب میں ایڈووکیٹ حماد الحسن عباسی نے مسئلہ کشمیر کے قانونی اور آئینی پہلوو¿ں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کا حوالہ دیتے ہوئے کشمیر کو انسانی حقوق کاایک عالمی مسئلہ قرار دیا۔

طالبات نے ایک متاثر کن اسٹیج ڈرامہ پیش کیا جس میں اقوام متحدہ ،یورپی یونین ،امریکہ اور بھارت کے کردار دکھائے گئے اور عالمی طاقتوں کے دوہرے معیار اور خاموشی کو نمایاں کیا گیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے رہنما امتیاز وانی نے اپنے خطاب میں کشمیر کی مختصر تاریخ بیان کرتے ہوئے کشمیری عوام کی دہائیوں پر محیط جدوجہد، قربانیوں اور مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی بحران کو اجاگرکیا۔ کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شاہین عمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان نسل کو مسئلہ کشمیر کے بارے میں شعور دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ حق، انصاف اور انسانی اقدار کے لیے ایک مضبوط آواز بن سکیں۔کانفرنس کا اختتام کشمیر کے مظلوم عوام سے یکجہتی اور ان کے حق خود ارادیت کی حمایت کے عزم کے ساتھ ہوا۔
دریں اثناءیوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پشاور میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام ایک ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں کارکنان، عام شہریوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button