World

یورپی یونین نے روس کو مبینہ طور پر امداد دینے پر بھارتی کمپنی پر پابندیاں عائد کر دیں۔

download (6)نئی دہلی: یورپی یونین (EU) نے ایک بھارتی کمپنی پر یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کی حمایت کے الزام کے تحت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق روس سے ہتھیاروں کی خریداری میں مدد اور یوکرین کے بچوں کو اغوا کرنے کے الزام میں یورپی یونین کی طرف سے تقریبا 200 اداروں اور افراد کو تازہ ترین پابندیوں کا سامنا ہے۔
بلومبرگ نیوز ایجنسی کے مطابق، بھارتی کمپنی پر روس کی ‘وار مشین’ کو ممنوعہ اجزا اور ٹیکنالوجی تک رسائی میں مدد دینے کا الزام ہے۔فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب بھارتی اور چینی کاروبار یورپی یونین کی پابندیوں کی زد میں ہوں گے۔ پابندیوں میں زیر بحث اداروں پر یورپی یونین میں سفر کرنے یا کاروبار کرنے پر پابندی لگانا شامل ہے۔
بھارت نے تشدد کے خاتمے کے مطالبہ کے باوجود یوکرین کے خلاف جنگ کے لیے روس پر عوامی سطح پر تنقید کرنے سے انکار کر دیا ہے،
بھارت نےG7 ممالک کی جانب سے روس پر پابندیوں کے بعد یہ کہتے ہوئے رعایت پر روسی تیل خریدا کہ جب بھی ممکن ہو کم قیمتوں کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔بھارت مالی سال 2023-24 کی پہلی ششماہی میں ماسکو سے تیل کی درآمدات کا 40 فیصد تک حاصل کرکے روسی تیل کا سب سے بڑا خریدار بن کر ابھرا ہے۔
بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے حال ہی میں ایک جرمن اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ جہاں تک بھارت کا تعلق ہے تو روس نے کبھی ہمارے مفادات کو ٹھیس نہیں پہنچائی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button