World

جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن پر جنگ بندی برقرار ہے: اقوام متحدہ

downloadاقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے ایک سینئر عہدیدار نے امن مشن کی خصوصی کمیٹی کو بتایا کہ جموں و کشمیرکے متنازعہ علاقے میں کنٹرول لائن پر جنگ بندی برقرار ہے اورسفارتی ذرائع کے مطابق 2023میں صرف دو خلاف ورزیوں رپورٹ ہوئی ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شعبہ سیاسی امور میں اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے مشرق وسطی، ایشیا اور بحرالکاہل خالد خیری نے157رکنی کمیٹی کو جسےC-34بھی کہا جاتا ہے، بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اقوام متحدہ بھارت اور پاکستان کے لئے عالمی ادارے کے فوجی مبصر گروپ (UNMOGIP) کے ذریعے جو کنٹرول لائن کی نگرانی کرتا ہے، اپنے مینڈیٹ پر عمل کر رہا ہے جس طرح تنازعہ کشمیر کے بارے میںسلامتی کونسل کی قراردادوں میں بیان کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ویزوں کے حصول میں مشن کی مشکلات بڑھ رہی ہیں جو اس کے کام کو بھرپورطریقے سے انجام دینے میں رکاوٹ ہے۔ خالد خیری نے کمیٹی کی توجہ سرحدوں کی بندش کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے بعد سے سیالکوٹ جموں بارڈر کراسنگ بند ہے۔

دریں اثناء کمیٹی نے اپنی 2024کی رپورٹ کے لیے مذاکراتی عمل شروع کر دیاہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے ایک کونسلرنعیم صابر خان   اس کے لئے معاون سہولت کار کے طورپر کام کررہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button