مقبوضہ جموں و کشمیر
اودھمپور میں 3محنت کش پراسرار طورپرہلاک
جموں:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع ادھمپور میں تین محنت کش پراسرار طورپر مردہ پائے گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے چنانی میں تین مزدور پراسرارطورپر مردہ پائے گئے ہیں۔قابض حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فوری طور پر مزدوروں کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں تفتیش کر رہی ہے ۔