مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر :انجمن نصرة الاسلام کے زیر اہتمام اصلاح معاشرہ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن نصرة الاسلام سرینگر کے زیر اہتمام ” اصلاح معاشرہ سیرت رسولۖ کے آئینے میں” کے عنوان سے ایک تعلیمی سیمینار منعقد کیاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میرواعظ عمر فاروق نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پیغمبر اسلامۖ کی تعلیمات پر مبنی معاشرے کی اصلاح پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ ایک منصفانہ اور ہمدردانہ معاشرے کی بنیادفرد کی اصلاح سے شروع ہوتی ہے اور جب افراد کی صحیح تربیت ہو تو ایک مہذب اور متمدن معاشرہ وجود میں آتا ہے۔انہوں نے قرآن پاک کی آیت مقدسہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بے شک اللہ کسی قوم کی حالت تب تک نہیں بدلتا جب تک نہ وہ اپنی حالت خودبدلنے پر آمادہ ہوں۔انہوں نے بہتر سماج اور معاشرہ کی تعمیر کیلئے انصاف ،مساوات ، صلح رحمی اور انسانی قدروں سے عبارت اسلامی تعلیمات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے پیغمبر اسلام ۖ کی مقدس زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ اور مشعل راہ ہے۔ میرواعظ نے میثاق مدینہ اور ریاست مدینہ کے قیام کے دوران اصلاحات اور اقدامات اور پھر فتح مکہ کے موقعہ پر مخالفین اور دشمنوں کو عام معافی جیسے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب تک نہ ہم صدق دلی سے پیغمبر اسلام ۖ کے بتائے ہوئے راستے اور آپکے اسوئہ حسنہ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں شامل نہیں کرتے تب تک ایک بہتر سماج کی تعمیر ممکن نہیں ۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سماجی اصلاح میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اسوئہ رسول اکرم ۖ کواپنے لئے رول ماڈل سمجھ کر اپنا مثبت کردار ادا کریں۔انہوں نے معاشرے کے تمام طبقوں بالخصوص والدین کو اپنی ذمہ داریاں یاد دلاتے ہوئے کہا کہ اگر وہ صحیح معنوں میں اپنے بچوں اور اولاد کی اسلامی تعلیمات کے مطابق پرورش اور تربیت کریں اور انہیں اعلی اخلاق اور اسلامی اقدار سے روشناس کرائیں تو تبھی جاکر ایک فرد کی گھریلو زندگی کے ساتھ ساتھ ایک بہتر اور فلاحی معاشرہ کا قیام بھی عمل میں لانا ممکن ہو سکتا ہے۔سیمینار میں وادی بھر کے تعلیمی اداروں کے طلباو طالبات نے شرکت کی۔ سیمینار میں طلباکے علاوہ علمائ،دانشوروں، معززین شہر اوراراکین انجمن بھی موجودتھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button