بھارت
دہلی ایئرپورٹ پر انڈیگو کے طیارے میں آگ لگ گئی

نئی دہلی :بھارت میں حکام کا کہناہے کہ دیما پور جانے والے انڈیگو کے طیارے میں اس وقت آگ لگ گئی جب وہ دہلی ہوائی اڈے پر ٹیکسی کر رہا تھا جس کی وجہ سے جہاز کو واپس بے میں جانا پڑا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ انڈیگو کی پرواز 6E 2107میں پیش آیا جو دہلی سے ناگالینڈکے شہر دیما پورجا رہی تھی۔ ایئرلائن کاکہنا ہے کہ آگ ایک مسافر کے ذاتی الیکٹرانک ڈیوائس کی وجہ سے لگی جو سیٹ کے پیچھے کی جیب میں تھی۔انڈیگونے ایک بیان میں کہا کہ تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ ہیں اور طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا







