مقبوضہ جموں و کشمیر

واہگہ بارڈر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد جنگ بندی کے دوران دونوں ملکوں میں قیدیوں کا تبادلہ ہوا اور پاکستان نے پیراملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار کوبھارت کے حوالے کیا جبکہ بھارت نے پنجاب رینجرز کے محمد اللہ کوپاکستانی حکام کے حوالے کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی ایس ایف اہلکار پورنم کمار کو 23اپریل 2025کو گنڈا سنگھ والا/فیروز پور سیکٹر میں پاکستانی حدود میں غیر ارادی طور پر داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔واقعے کے بعد پاکستانی حکام نے قانونی و حفاظتی تقاضے مکمل کیے، جس کے بعد آج واہگہ سرحد پر باقاعدہ طور پر اس کی واپسی عمل میں لائی گئی۔بی ایس ایف بھارت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی کہ پاکستان رینجرز نے پورنم کمار کو بحفاظت بھارت کے حوالے کیا ہے۔بھارتی حکام نے اس اقدام کو سراہا ہے اور اسے ایک مثبت اشارہ قرار دیا ہے۔اس موقع پر بھارت نے پنجاب رینجرز کے محمد اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا۔یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ دونوں ملکوں کی سرحدیں بند ہیں اورحالیہ جنگی جھڑپوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ابھی تک کشیدہ ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button