مقبوضہ جموں و کشمیر
بارہمولہ سڑک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق
سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع بارہمولہ کے علاقے جانباز پورہ میں سڑک کے ایک حادثے میںایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایاکہ حادثہ اس وقت پیش آیاجب ایک سومو گاڑی نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماری ۔اس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار جیٹی خواجہ باغ بارہمولہ کاغلام قادر زرگرشدید زخمی ہوا ۔اسے علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا ہے۔






