مقبوضہ جموں و کشمیر
بی جے پی کی مسلط کردہ انتظامیہ تمام محاذوں پر ناکام ہو چکی ہے،کانگریس
جموں :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس نے کہا ہے بی جے پی حکومت کی طرف سے علاقے میں مسلط کردہ انتظامیہ تمام محاذوں پر ناکام ہو چکی ہے اور لوگوں کاکوئی پراساں حال نہیں ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس مقبوضہ جموںوکشمیر شاخ کے نائب صدر یش پال کنڈل نے ضلع سانبہ کے علاقے ند میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیر قیادت انتظامیہ تمام محاذوں پر مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکی ہے۔
انہوںنے کہا کہ لوگوں کو بے شمار مسائل ومشکلات کا سامنا ہے ، بھگوا پارٹی نے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی کو اچھی طرح معلوم ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انتخابات نہیں جیت سکتی اور لوگ اسے سبق سکھائیں گے لہذا وہ انتخابات میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔