اسلام آباد:ایم ایم یو کی طرف سےمسجد پر سنگ باری کی مذمت
تحقیقات اور شرپسندوں کو سزا دینے کا مطالبہ
سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں متحدہ مجلسِ علما جموں و کشمیرنے اسلام آباد کے علاقے پیہرو شیر باغ میں عشا کی نماز کے دوران ایک مسجد پر سنگ باری کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس واقعے میں نمازی زخمی ہوئے اور مسجد کو نقصان پہنچا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق متحدہ مجلس علما نے ایک بیان میں اس واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئےکہا کہ اس تخریب کاری میں ملوث شرپسندوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جانی چاہیے۔ایم ایم یو نے زور دیا کہ عبادت گاہوں کے تقدس کا ہر حال میں احترام کیا جانا چاہیے اور نمازیوں یا عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والا کوئی بھی پرتشدد عمل ناقابلِ قبول ہے۔بجان میں ا مت کے اتحاد کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے تمام متعلقہ افراد سے اپیل کی گئی ہےکہ وہ صبروتحمل کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی تنازعے کو تشدد اور تخریب کاری کے بجائے پرامن طریقے سے حل کریں۔






