محاصرے اور تلاشی
بھارتی فورسز نے سامبا میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے جموں خطے کے ضلع سانبہ میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی پیرا یونٹ، سپیشل آپریشن گروپ اور پولیس اہلکاروں نے ضلع کے کھرڈی ، سرنا د، لولی اور دیگر علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔
دریں اثنا، بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے بھارتی پارلیمانی انتخابات سے قبل مقبوضہ جموں وکشمیر کے مختلف شہروں اور قصبوں میں پابندیاں سخت کر دی ہیں ۔ شہریوں خاص طور پر نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر ہراساں کیا جا رہا ہے اور گاڑیوں ، مسافروں اور راہگیروں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 19 اپریل سے 20 مئی تک پانچ مرحلوں میں بھارتی پالیمانی انتخابات کا انعقاد ہوگا۔