محاصرے اور تلاشی

جنوبی کشمیر میں گھروں پرایس آئی اے کے چھاپے

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ایجنسی(ایس آئی اے)نے جنوبی کشمیر میں کئی گھروں پر چھاپے مارے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس آئی اے نے بھارتی پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر جنوبی کشمیر کے شوپیاں، پلوامہ اور اسلام آباد اضلاع میں کئی گھروں پر چھاپے مارے۔فورسزاہلکاروں نے گھروں پر چھاپوں کے دوران مکینوں کو ہراساںکرنے کے علاوہ گھروں اور بنکوں کی دستاویزات اور موبائل فون بھی اپنے قبضے میں لے لیے ۔ آخری اطلاعات آنے تک چھاپوں کا سلسلہ جاری تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button