بھارت

بیجاپور: نکسل باغیوں کے حملے میں بھارتی فورسز کا کانسٹیبل زخمی

naxal fightersبیجاپور: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فورسز کے ڈسٹرکٹ ریزروگارڈز کا کانسٹیبل نکسل باغیوں کے حملے میں زخمی ہو گیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست میں بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کے انتخابات سے قبل مائو نواز باغیوں کی کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں۔ باغیوں نے بیجا پور کے علاقے گورنا مانکیلی کے جنگل سے متصل پولیس اہلکاروں اور انکے اہلخانہ کے رہائشی علاقے اٹل آواس کالونی میں ڈی آر جی کانسٹیبل دیپک درگم کو گولی مار کر شدیدزخمی کردیا۔باغیوں نے گھر کے باہر کانسٹیبل پر فائرنگ کی ،جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔زخمی کانسٹیبل کاڈسٹرکٹ ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے او ر اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔پولیس نے اس واقعے کے بعد پورے ضلعی ہیڈ کوارٹر بیجاپور میں سیکورٹی سخت کر دی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button