مقبوضہ جموں و کشمیر

”کشمیر اپنے حقوق کیلئے ثابت قدم رہیں“ جموں میں پوسٹر چسپاں

WhatsApp Image 2024-04-13 at 1.06.09 PM

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بی جے پی ، آرایس ایس کے شیطانی ایجنڈے کو ناکام بنانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بنائیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ”جموں ڈوگرہ لبریشن فرنٹ“ کی طرف سے جموں خطے کے مختلف مقامات پر چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں لکھا ہے” بی جے پی ، آر ایس ایس نے ہمارے حقوق چھین لیے ہیں، ہم بی جے پی ،آر ایس ایس کے مذموم ایجنڈ ے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، ہمارے حقوق، ارضی اور شناخت کو غیر قانونی طور پر غصب کیا جا رہا ہے۔
پوسٹروں میں مزید کہا گیا ہے کہ” آر ایس ایس ،بی جے پی خطے کے لوگوں کو اپنی سرزمین سے بے دخل کرکے غیر کشمیریوںکی یہاں بسا رہی ہے جسکا واحد مقصد علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے، کشمیریوں کو انکے وسائل سے محروم کیا جا رہا ہے ۔
پوسٹروں میں لوگوں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے حقوق کے لیے ثابت قدم رہیں اور بی جے پی/آر ایس ایس کے مذموم ایجنڈے کے خلاف بھر پور مزاحمت کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button