مقبوضہ جموں و کشمیر

پیرس :ویبینا رمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت

web-nor

پیرس: جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس نے پیرس میں 27اکتوبر کو یوم سیاہ کشمیرکے موقع پربھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو اجاگر کرنے کیلئے ایک ویبینار منعقد کیاگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ویبنار کے مقررین میں فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کے صدر مرزا آصف جرال، فرینڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب، تجزیہ کار ریٹائرڈ بریگیڈیئروقار حسن ، کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید، کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی، حریت رہنمائوں سید فیض نقشبندی، شمیم شال اور عبدالحمید لون، جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین چیئرمین راجہ نجابت حسین، سابق رکن قومی اسمبلی سمیعہ راحیل قاضی، یوتھ کونسل پاکستان کے صدر شہزاد خان اور ڈاکٹر شگفتہ اشرف شامل تھے۔سفیر عاصم افتخار نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا اور دنیا کے ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ بھرپور طریقے سے اجاگر کرتارہے گا۔ انہوں نے ویبنار میں شرکت کرنے پر تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ مرزا آصف جرال نے اس موقع پر کہا کہ کشمیری عوام بھارت کی طرف سے اپنے مادر وطن پر ناجائز قبضے کی مذمت کیلئے ہرسال27 اکتوبر کو کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ27اکتوبر 1947کو بھارت نے کشمیریوں کی خواہشات کے بر خلاف جموں و کشمیر پر فوج کشی کرکے اس پر غیر قانونی طورپر قبضہ کر لیاتھا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے جموں و کشمیر کے عوام کو ان کے پیدائشی حق، حق خودارادیت سے محروم کر رکھا ہے اور جموں و کشمیر میں استصواب رائے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کامرتکب ہو رہا ہے۔حریت رہنمائوں الطاف حسین وانی، سید فیض نقشبندی، شمیم شال، عبدالحمید لون، غزالہ حبیب، علی رضا سید، راجہ نجابت حسین، پروفیسر شگفتہ اشرف، ولید رسول، عابد عباسی، شہزاد خان اور دیگر نے ویبنار سے خطاب میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button