مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کر دیا ہے، پیروان ولایت

سرینگر 14 نومبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیروان ولایت کے سربراہ سبط شبیرقمی نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کو مکمل طور پر ایک فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کر کے اپنی فورسز کو علاقے میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سبط شبیرقمی نے بارہمولہ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول قائم کر رکھا ہے ۔انہوںنے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر مظالم تیز کرنے کیلئے علاقے میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور بارڈر سیکورٹی فورس کی مزید کئی کمپنیاں تعینات کر دی گئی ہیں۔ سبط شبیرقمی نے افسوس ظاہر کیا ہے کہ عالمی برادری نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی چیرہ دستیوں پر مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی میں نوجوانوں کا بنیادی اور اہم کردار ہے جو لاکھوں شہدا ءکے مشن کو عزم وہمت کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوںنے مسلم امہ سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کو بھارتی جبر و استبداد سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ اجلاس میں پیروان ولایت کے دیگر رہنماﺅں کے علاوہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button