مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے بالائی علاقوں میں آج تازہ برف باری ہوئی جس کی وجہ سے سرینگر لہہ ہائی وے کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برف باری کے باوجود بیشتر مقامات پر رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں سیاحتی مقام پہلگام میں موسم کی پہلی برف باری ہوئی۔ معروف سیاحتی مقامات گلمرگ اور سونہ مرگ کے علاوہ گریز، زوجیلا ٹاپ اور دیگر علاقوں میں بھی برف باری ہوئی۔حکام نے تصدیق کی کہ برف باری کے باعث سرینگر-لہہ ہائی وے کو بند کر دیا گیا۔KMS-15/S

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button