مقبوضہ جموں و کشمیر

آغا حسن الموسوی کی طرف سے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

Agha syed Hassan 1

سرینگر:کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی اور اسرائیل کے غیر قانونی تسلط سے ان کی آزادی کی دعا کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آغاحسن الموسوی نے اپنے عید پیغام میں کہا کہ جب ہم اپنے پیاروں کے ساتھ عید الفطر منارہے ہیں تو ہمیں فلسطین میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کودرپیش مشکلات کو فراموش نہیں کرنا چاہیے،جنہیں ہماری دعائوں اور تعاون کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے کیونکہ وہ بے پناہ مشکلات اور مظالم کا سامنا کررہے ہیں ۔انہوں نے انصاف اور انسانی حقوق کے احترام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مسلمانوں سے کہاکہ وہ مظلوم فلسطینیوں کو اپنی دعائوںمیں یادرکھیں۔آغا حسن الموسوی نے کہاکہ عید الفطر ہمیں ہمدردی، اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دیتی اورہمیں اس پر مسرت موقع پر ضرورت مندوں خاص طور پر فلسطین میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کوبھی یاد رکھنا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button