بھارت

اترپردیش : یوگی حکومت کی مدرسے کے خلاف بلڈوزر کارروائی

تجاوزات کی آڑ میں مدرسے اور مسلمانوں کے مکانات منہدم

سنبھل:بھارت میں ہندوتوا بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور حکومت میں مسلمان اورانکے مذہبی مقامات بالکل بھی محفوظ نہیں ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ر یاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں ہندوتوا یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے نگر پنچایت کے قصبے نرولی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے نام پر ایک مدرسے کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کر دیاہے ۔مدرسے پر بلڈوزر چلانے کیلئے ایس ڈی ایم چندوسی آشوتوش تیواری، نائب تحصیلدار ستیندر چاہر اور سی او چندوسی منوج کمار سنگھ پانچ پولیس اسٹیشنوں کے اہلکاروں کے ہمراہ موجود تھے ۔ اس موقع پر مدرسے سے ملحقہ مسلمانوں کے 8سے10مکانات کو بھی بلڈوزر سے مسمار کر دیاگیا۔بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی وجہ سے پورا علاقہ کرفیو اورپولیس کیمپ کا منظر پیش کر رہاتھا اور کسی کو بھی اپنے گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں تھی ۔
ادھر نرولی قصبے کی پنچایت کے چیئرمین بٹن ملک نے میڈیا کو بتایاہے کہ یوگی حکومت کی انتظامیہ نے مدرسے پر بلڈوزر چلانے سے قبل کسی قسم کی کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی تھی ۔انہوں نے کہاکہ یہ مدرسہ طویل عرصے قائم تھااور اس کی زمین ہر گز غیر قانونی یا تجاوزات نہیں تھی ۔مدرسے کے خلاف انتظامیہ کی انتقامی کارروائی کی وجہ سے پورے علاقے میں خوف و بے چینی کا ماحول ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button