جموں
پونچھ : گولی لگنے سے بھارتی فوجی اہلکار ہلاک
جموں 11: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں گولی لگنے سے ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امرت پال سنگھ نامی بھارتی فوجی اہلکار بدھ کی صبح ضلع کے علاقے منکوٹ میں کنٹرول لائن کے قریب ڈیوٹی کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہوا ۔بھارتی فوجی حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے کہ آیا فوجی نے خودکشی کی یا اس کی موت کی کوئی اور وجہ ہے۔ایک پولیس اہلکار نے گولی لگنے سے فوجی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔