بھارت
چین بھارت کو کبھی ایک مساوی شراکت دار نہیں مانے گا
واشنگٹن: یو ایس انڈیا اسٹریٹجک اینڈ پارٹنرشپ فورم (یو ایس آئی ایس پی ایف)کے صدر مکیش آگھی نے خبردار کیا ہے کہ چین بھارت کوکبھی ایک مساوی شراکت دارنہیں مانے گابلکہ اس کے برعکس وہ سرحد پر فوجیں جمع کرکے نئی دہلی کو دفاعی اخراجات بڑھانے پر مجبورکررہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مئی 2020میں بھارت چین سرحدپر شروع ہونے والی کشیدگی دونوں ممالک کے درمیان کئی دور کی بات چیت کے باوجود ختم نہیں ہوئی۔مکیش آگھی امریکہ میں قائم بھارت کے ایک ممتاز کاروباری اور اسٹریٹجک گروپ کے سربراہ ہیں۔ آگھی کا بیان ایک ایسے وقت پر سامنا آیا جب بھارت اور چین کی فوجیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں اور سرحدی تنازعے کا کوئی حل نظر نہیں آرہا ہے۔