مقبوضہ جموں و کشمیر

عوامی مجلس عمل کی طرف سے میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل گھر میں نظربندی کی مذمت

mirwaiz umerسرینگر:
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں عوامی مجلس عمل نے پارٹی کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل گھر میں نظربندی کی مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عوامی مجلس عمل نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںافسوس کا اظہار کیا کہ پابندیوں کی وجہ سے میر واعظ عمر فاروق تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کے خطبہ سمیت اپنی سماجی اور مذہبی ذمہ داریاں ادا نہیں کر پارہے ہیں ۔بیان میں21مئی کو بانی چیئرمین شہید میرواعظ مولوی محمد فاروق کی برسی کے موقع پرانہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے متعد د پروگراموں کا اعلان کیا گیاہے ۔ انجمن اوقاف جامع مسجد کے زیر اہتمام کل جمعہ کو جامع مسجد سرینگر میں قرآن خوانی اور مقابلہ حسن قرات کا انعقاد کیاجائیگا۔لوگوں سے اس پر وقار تقریب میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔انجمن نصرت الاسلام کی جانب سے 18 مئی بروز ہفتہ کو اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول راجوری کدل سرینگر میں ہمارا سماج، ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے ایک تعلیمی سیمینار منعقد کیا جائے گا جس میں مختلف سکولوں کے طلبہ شرکت کریں گے۔کشمیری عوام سے 21مئی مزار شہداعید گاہ جاکر شہید ملت، شہید حریت، شہدائے حول اورتمام کشمیری شہدا کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے ۔عوامی مجلس عمل کے مطابق اگر قابض انتظامیہ نے میر واعظ کو گھر میں نظربندی سے رہا کیا تو وہ منگل کو اپنے والد کے مزار پر حاضری دیں گے اور وہاں ایک اجتماع سے خطاب بھی کریں گے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button