بھارت

نئی دلی:ائیر انڈیا کی پرواز میں آگ لگ گئی، اندرا گاندھی ائیر پورٹ پرہنگامی لینڈنگ

Air India

نئی دلی:بھارتی دارلحکومت نئی دلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بنگلورو جانیوالی ائیر انڈیا کی فلائٹ میں دوران پرواز آگ لگ گئی ۔ طیارے کی واپس ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ائیر انڈیا کی پرواز AI-807کے اے سی یونٹ میں اندراگاندھی ائیر پورٹ سے ٹیک آف کے بعد آگ لگ گئی ۔پرواز میں 175مسافر سوار تھے۔ پرواز کو ہنگامی طورپر واپس دلی ائیر پورٹ پر لینڈ کرایاگیا ۔حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ایئر انڈیا کی پروازوں کے ساتھ حادثات ایک معمول بن گیا ہے ۔ گزشتہ روز جمعرات کو دلی جانے والی ایئر انڈیا کاطیارہ پونے ایئرپورٹ کے رن وے پر ٹگ ٹریکٹر سے ٹکرا گیاتھا۔ اس پرواز میں 180 افراد موجود تھے۔ حادثے کے بعد ایئر انڈیا کی فلائٹ کو منسوخ کر دیا گیاتھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button