بھارت
نئی دہلی : وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کیخلاف سراپااحتجاج عام آدمی پارٹی کے بیسیوں کارکن گرفتار
نئی دہلی: بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں پولیس نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے بیسیوں کارکنوں کو آج اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ پارٹی سربراہ اور دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اروند کیجریلوال کوبدعنوانی کے الزامات کے سلسلے میں جمعرات کو گرفتار کر لیا تھا۔ پولیس نے دلی حکومت کے کچھ وزرااور عام آدمی پارٹی کے بیسیوں کارکنوں کو سٹی کورٹ کی طرف مارچ کی کوشش کے دوران حراست میں لے لیا جہاں کیجر یوال کو پیش کیے جانے کے امکانات ظاہر کیے جارہے تھے۔