بھارت

ممبئی کالج میں برقعہ پر پابندی کے بعد مسلمانوں میں شدیدغم و غصہ

burka

ممبئی: نریندر مودی کی زیرقیادت بھارت میں ایک اور اسلام دشمن اقدام کے تحت ممبئی کے ایک کالج نے مسلمان طالبات کے برقعہ پہننے پر پابندی لگا کرایک نیا تنازعہ کھڑا کردیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مراٹھا کالج کے فیصلے سے مذہبی لباس اور آزادی اظہار کے بارے میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ پابندی پر مسلم کمیونٹی میں شدید غم وغصہ پایاجاتا ہے۔بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے ان کی مذہبی آزادی اور تعلیم کے حق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔یہ پہلا موقع نہیں جب کالج نے مذہبی لباس پر پابندی عائد کی ہو۔گزشتہ سال جونیئر کالج کے طالب علموں پر بھی اسی طرح کی پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ بھارت بھر کے تعلیمی اداروں میں اس طرح کے واقعات پیش آئے ہیں جہاں مسلمان طالبات کو حجاب یا برقعہ پہننے سے روک دیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button