انسانی حقوق
مقبوضہ جموں وکشمیر: بی جے پی حکومت نے ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی
topسرینگر: نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک اورکشمیری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے چوٹی پورہ میں عابد رمضان شیخ نامی کشمیری کی 1 کنال اور 10 مرلہ اراضی ضبط کر لی گئی۔ان کی جائیداد آزادی پسند سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں ضبط کی گئی۔
دریں اثنا، بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ کے علاقے دردنار میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔