بھارت

مودی کی زیر قیادت بھارت عالمی سلامتی کے لئے ایک سنگین ایٹمی خطرہ ہے: رپورٹ

اسلام آباد 28 اگست (کے ایم ایس) نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت عالمی سلامتی کے لئے ایک سنگین ایٹمی خطرہ بنتا رہا ہے کیونکہ ملک میں بڑی مقدار میں انتہائی تابکاری مادوں کی اسمگلنگ کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ حال ہی میںبھارتی شہر کولکتہ سے دو افراد کو 4ہزار250 کروڑ روپے مالیت کے انتہائی تابکاری مادے کیلی فورمیم کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ ملک میں انتہائی تابکاری والے مادوں کی آزادانہ تجارت کا تیسرا واقعہ ہے۔ رواں سال جون میں بلیک مارکٹ میں منرل یورینیم تیار اور فروخت کرنے پر جھارکھنڈ پولیس نے 7 افراد کو گرفتار کیاتھا۔رواں سال ہی مئی میں مہاراشٹر پولیس نے 2 افراد سے 2.9 ملین ڈالر مالیت کی یورینیم ضبط کی تھی۔بھارت میں 1994 سے اعلی معیارکا یورینیم ضبط کرنے کے ایک درجن سے زائد واقعات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارت میں تابکاری والے مادوں کی غیر قانونی تجارت سے ملک کی ایٹمی تنصیبات کے ارد گرد سکیورٹی کے حوالے سے سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مودی کابھارت کمزور ایٹمی سکیورٹی سسٹم کی وجہ سے ایٹمی سپلائرز گروپ میں شامل ہونے کی اہلیت پر پورا نہیں اترتا۔ بھارت کے کمزور ایٹمی سکیورٹی سسٹم کی وجہ سے عالمی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے اوربھارت میں تابکاری مادوں کی غیر قانونی تجارت کے بارے میں خبریں عالمی برادری کے لئے شدید تشویش کا باعث ہونی چاہیے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کو تابکاری مادوں کی غیر قانونی تجارت کے واقعات کی جامع تحقیقات کرانا ہوگی اورمودی سے پوچھنا ہوگا کہ تابکاری مواد کیلی فورمیم کس طرح ریاستی کنٹرول کے بغیر دستیاب ہوسکا ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ تابکاری مادوں سے نمٹنے اور ان کے تحفظ کے حوالے سے بھارت کے غیر ذمہ دار رویے پر اس کے خلاف پابندیاں عائد کی جانی چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button