مقبوضہ جموں و کشمیر

پاسبان حریت کی طرف سے مظفر آباد میں بھارت مخالف احتجاجی دھرنادینے کا اعلان

مظفرآباد 18 نومبر (کے ایم ایس)
پاسبان حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین عزیراحمدغزالی اور وائس چیئرمین عثمان علی ہاشم نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گرد ی اور نہتے کشمیریوں کے جعلی مقابلوں میں قتل کیخلاف کل بروز جمعہ کواولڈ سیکٹریٹ مظفر آباد میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عزیر احمد غزالی اور عثمان علی ہاشم نے ایک مشترکہ بیان میں سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں چار نہتے شہریوں اور کولگام میں پانچ بے گناہ نوجوانوں کے بہیمانہ قتل اور انکی میتوں کو اہلخانہ کے حوالے نہ کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے شہریوں کا قتل عام انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کیلئے کھلا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کو ایک مقتل گاہ میں تبدیل کردیا ہے ۔ جہاں بھارتی فوجی انسانیت کیخلاف گھنائونے جرائم جاری رکھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف کل جمعہ کو مظفر آباد میں احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button