بھارت
بھارت : اترپردیش میں ہندو انتہاپسندوں نے مسلمان شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا
لکھنو:بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے مراد آباد میں نام نہاد گائو رکھشکوں (گائے کے محافظوں)نے گائے ذبح کرنے کے الزام میں ایک 29سالہ مسلمان شخص شاہ دین کو پیٹ پیٹ کرقتل کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حملے کی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندو انتہاپسندوں کا ایک ہجوم متاثرہ شخص پر لاٹھیوں اور سلاخوں سے وحشیانہ حملہ کر رہا ہے جبکہ راہگیر حملہ آوروں کو تشدد کے لئے اکسارہے ہیں۔شاہ دین ہسپتال لے جانے کے باوجود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس نے مجرموں کو سزا سے بچانے کے لیے نامعلوم افراد اور مقتول کے خلاف ہی گائے ذبح کرنے کے الزام پر ایف آئی آر درج کی ہے۔انسانی حقوق کے کارکنوں اور سیاسی رہنمائوں نے پولیس کی کارروائی کومتعصبانہ قراردیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔