World

بھارت امریکہ، کینیڈا اور پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہے: امریکی اخبار

 واشنگٹن:  امریکی اخبار” واشنگٹن پوسٹ” نے کہاہے کہ بھارت امریکہ، کینیڈا اور پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کے ذریعے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکی اخبار نے بھارتی حکومت کی سرپرستی میں دنیا بھر میں ہونے والی دہشتگردی کو بے نقاب کر دیا۔ واشنگٹن پوسٹ نے دہشتگردی اور سنگین انسانی جرائم میں ملوث بھارتی حکومت کی سرپرستی میں ہوانے والی کارروائیوں کا پردہ چاک کیا ہے۔امریکی اخبار نے لکھا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کے ذریعے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی” را ”نے اجرتی قاتلوں کے ذریعے پاکستان میں 6افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔ اپریل 2024میں لاہور میں تانبا کو جس کا اصل نام عامر سرفراز ہے ،گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اخبار نے لکھا کہ بھارت نے امریکا، کینیڈا اور مغربی ممالک میں بھی ماورائے عدالت قتل کروائے۔ کینیڈا اور امریکہ میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را ”نے سکھ رہنمائوں کو قتل کیا جبکہ” را ”کے افسر کاوش یادو نے نیویارک میں سکھ علیحدگی پسند رہنما پر قاتلانہ حملے کی ہدایت جاری کیں۔امریکی اخبار کے مطابق کینیڈین حکام نے بھی بھارتی سفارتکاروں اور ”را ”کی دہشتگردی کو بے نقاب کیا۔ اس سے قبل اپریل 2024میں” دی گارڈین” کی ایک رپورٹ میں بھی انکشاف کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے پاکستان کی سرزمین پر قتل کا حکم دیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button