محاصرے اور تلاشی
جموں میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی
جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ضلع جموں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک پولیس افسر نے بتایاکہ آج صبح آر ایس پورہ سیکٹر میں سرحد کے قریب گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں۔انہوں نے کہا کہ واقعے کے فوراً بعد علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔