مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر:ہائیکورٹ نے ظہور احمد بٹ کی نظر بندی کالعدم قرار دیدی، رہائی کا حکم
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے تحریک آزادی کشمیر کے معروف رہنما محمد مقبول بٹ شہید کے بھائی ظہور احمد بٹ کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت نظر بندی کالعدم قرار ددے دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کپواڑہ کے علاقے تھریگام کے رہائشی ظہور احمد بٹ 2022 سے پی ایس اے کے تحت نظربند ہیں۔ وہ بھارتی ریاست ہریانہ کی کرنال جیل میں بند ہیں۔ انکے مقدمے کی پیروی ایڈووکیٹ بشیر احمد ٹاک نے کی۔ ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ ظہور احمد بٹ کی کالے قانونی پی ایس اے کے تحت نظربندی کی کوئی ٹھوس بنیاد نہیں ہے۔
جسٹس سنجے دھر پر مشتمل ہائیکورٹ کے یک رکنی بنچ نے فریقین کے دلائل پر غور وخوض کے بعد ظہور بٹ کی نظر بندی کالعدم قرار دی اور انتظامیہ کو انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا۔KMS-05/M