مقبوضہ جموں و کشمیر

پلوامہ : زرعی اراضی ہتھیانے کے انتظامیہ کے منصوبے کیخلاف لوگوں کا احتجاج، بھوک ہڑتال

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کسانوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) کیمپس کے قیام کیلئے6سو ایکڑ زرعی اراضی ہتھیانے کے بھارتی منصوبے کے خلاف احتجاج کے ساتھ ساتھ بھوک ہڑتال بھی شروع کر دی ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے ضلع پلوامہ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ایک نئے کیمپس کے قیام کے لیے تقریبا 5ہزارکنال زرعی اراضی پر قبضہ کا منصوبہ بنا لیا ہے۔مقامی لوگوں نے اقدام کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسکا واحد مقصد لوگوں کی زمینوں پر قبضہ جمانا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع پلوامہ کے علاقے پاریگام میں واقع یہ اراضی مقامی خاندان نسلوں سے کاشت کر رہے ہیں، لیکن اب اسے ایک غیر زرعی منصوبے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) کیمپس کے لیے استعمال کیے جانے کے خطرے کا سامنا ہے۔فیروز احمد وانی نامی یک 51 سالہ کسان نے منصوبے کیخلاف چار روز سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے ۔ انکا کہنا ہے یہ زمین میری زندگی ہے ،یہ میرے خاندان کی زندگی ہے، یہ زمین نہیں ہو گی تو ہم کیا کھائیں گے۔ایک ماحولیاتی کارکنڈاکٹر اشتیاق نے کہاان زمینوں پر موجود باغات فضائی آلودگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، ان کی تباہی نہ صرف کسانوں بلکہ ماحولیات کے لیے بھی نقصان دہ ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button