ہڑتال

ضلع سانبہ میں ٹول پلازے کوہٹانے کیلئے ساتویں دن بھی بھوک ہڑتال جاری

جموں 30اگست (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں جموں۔پٹھانکوٹ شاہراہ پر واقع سرور ٹول پلازے کو ختم کرنے کے مطالبے کے حق میں یووا راجپوت سبھاکے کارکنوں اور سول سوسائٹی کے ارکان کی بھوک ہڑتال بدھ کو ساتویں روز بھی جاری رہی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وائی آر ایس کے کارکن 25 اگست سے سانبہ میں بھوک ہڑتال پر ہیں جب پولیس نے ان کے 26ساتھیوں کو سرور ٹول پلازہ کے گرد عائد پابندیوں کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا تھا۔حکام کے مطابق کارکنوں میں سے ایک لکی سنگھ، جس کی بھوک ہڑتال کی وجہ سے منگل کو حالت بگڑ گئی تھی، کو جموں کے ایک ہسپتال منتقل کیاگیا ہے ۔مقامی بیوپار منڈل کے صدر تیجندر سنگھ نے کہا ہے کہ قابض حکام کو ٹول پلازہ کو ہٹانے کے مقامی لوگوں کے مطالبے پرتوجہ دینی چاہیے۔مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی جانب سے سرور ٹول پلازہ پر ٹول ٹیکس کے نام پر بھتہ خوری کے خلاف 21 اگست کو لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے تھے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button