مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: نائب وزیر اعلیٰ خصوصی حیثیت کی بحالی کیلئے پرعزم، فرقہ پرستوں سے بھارت کو شدید خطرہ

سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے رہنما سریندر چودھری نے علاقے کی خصوصی حیثیت اور ریاستی درجہ بحال کرانے کے اپنی جماعت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چودھری نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں اور ہم جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت اور خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
دریں اثنا کانگریس کی مقبوضہ جموں وکشمیر شاخ کے صدر طارق حمید قرہ نے جموں میں ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ بھارت پر اس وقت بی جے پی ، آر ایس ایس کا تسلط ہے ۔ انہوں نے فرقہ وارانہ طاقتوں کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان سے بھارت کو شدید خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے کانگریس کے عزم کا اعادہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button