حق خود ارادیت کی جدوجہد منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ
حریت رہنماﺅں کی اقوام متحدہ سے اپنی قراردادو ںپر عملدرآمد کرانے کی اپیل
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں اور تنظیموں نے حق خودارادیت کی جدوجہد کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ا نہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو حل کرانے کے لیے اپنی 5 جنوری 1949 کی تاریخی قرار داد پر عمل درآمد کرائے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ نے نئی دلی کی بد نام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کل پانچ جنوری کو یوم حق خود ارادیت کے موقع پر بڑے پیمانے احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد کر کے بھارت کیساتھ ساتھ عالمی بادری پر واضح کریں کہ کشمیری اپنے حق خود ارادیت پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کی حق خو دارادیت کی فراہمی میں بنیادی رکاوٹ بھارت کی ہٹ دھرمی اور توسیع پسندانہ عزائم ہیں۔ مسرت عالمی بٹ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے 5 جنوری 1949 کو منظور کی گئی قرارداد پر اب تک عملدرآمد درآمد نہ ہونا عالمی ادارے کے وجود پر بھی ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کی ہٹ دھرمی کا نوٹس لے اور کشمیر پر اپنے بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری نہ کرنے پر اسکا محاسبہ کریں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند رہنما بلا ل صدیقی نے جیل سے جاری ایک پیغام میں کہا کہ تنازعہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری شدید مشکلات و مصائب کا شکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کے حل میں بنیادی رکاوٹ بھارتی کی ہٹ دھرمی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سلامتی کونسل کو چاہیے کہ وہ اپنی پاس شدہ قرارداد پر عمل درآمد کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس اور جنید الاسلام نے ایک مشترکہ بیان میں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جنوبی ایشیا میں دیر پا امن و ترقی کے لیے تنازعہ کشمیر کو اس کے تاریخی تناظر میں حل کرائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیریوں کو انکا حق خود ارادیت دیے بغیر امن ہرگز قائم نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل میں واحد رکاوٹ بھارت کی ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارتی تسلط سے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ حق خود ارادیت کے مطالبے سے ہرگز دستبردار نہیں ہونگے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ڈاکٹر مصیب نے سری نگر میں ایک بیان میں کہا کہ کشمیریوں نے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، انہوںنے کہا کہ جب تک تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل نہیں کیا جاتا تب تک امن قائم نہیں ہو گا۔حریت رہنما زمرودہ حبیب نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کے مصائب کا فوری نوٹس لےاور اپنی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرائے ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنما فریدہ بہن جی نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ کشمیری گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں لیکن دنیا کا سب سے بڑا نام نہادجمہوری ملک بھارت انکی جدوجہد کو طاقت کے بل پر دبانے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے ۔ اہوںنے افسوس ظاہر کیا کہ اقوام متحدہ جموںکشمیر کے بارے میں پاس کی گئی اپنی قراردادوں پر آج تک عمل درآمد نہیں کراسکا۔ فریدہ بہن جی نے دنیابھر میں مقیم کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کل 5 جنوری کو یوم حق خود ارادیت کو بھر پور انداز میں منائیں تاکہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداوں کو فوری عملی جامہ پہنانے کے لئے عالمی برادری پر دبا و ڈالا جاسکے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی جموں کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے ایک بیان میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے اور جموںوکشمیر کے حوالے سے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے حوالے سے بھارتی ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل کا نوٹس لے۔ ۔
حریت کانفرنس کی اکائی جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد کو تنازعہ کشمیر کا سب سے قابل عمل حل قرار دیا۔ انہوںنے جموںوکشمیر پر بھارت کے مسلسل قبضے اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اپنی نگرانی میں آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کو یقینی بنائے تاکہ کشمیریوں کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع مل سکے۔
حریت کانفرنس کی ایک اور اکائی تنظیم تحریک وحدت اسلامی نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور اس حق کے حصول تک بھارت کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ سات دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزر چکا لیکن بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے یہ حق کشمیر یوں کو اب تک نہیں ملک سکا۔ ترجمان نے کہا بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ ترجمان نے بین الاقوامی پلیٹ فارموں پر کشمیری عوام کی بھرپور نمائندگی کرنے میں پاکستان کی تعریف کی۔
اسلامی شہدامحاذ کشمیر نے بھی سری نگر سے ایک بیان میں افسوس ظاہر کیا کہ اقوام متحدہ اپنی ہی پاس کردہ قراردادوپر اب تک عمل درآمد نہیں کر سکا۔ انہوںنے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ کیے گئے اپنے وعدوں کی پاسداری کرے۔ تنظیم نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے لیکن اسکے باوجود وہ اسکے خلاف اپنی مزاحمت بھر پور عزم کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دریں اثنا،کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے سینئر رہنما ایڈووکیٹ سید یوسف نسیم نے اسلام آباد میں ایک بیان میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حق خودارادیت دینے کے اپنے وعدے کو پورا کرے۔ انہوںنے نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کی مذمت کی جن میں بڑے پیمانے پر قتل وغارت، بلا جواز گرفتاریاں، خواتین کی بے حرمتی ، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوںکے دوران لوگوں کو ہراساں کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ سید یوسف نسیم نے کہاکہ کشمیری نوجوانوں کو مسلسل جھوٹے مقدمات میں گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے جہاں انکی زندگیاں شدید خطرے سے دوچار ہیں۔
حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے ایک اور رہنما محمد سلطان بٹ نے ایک یان میںکہا کہ کشمیر دنیا کا سب سے پرانا حل طلب تنازعہ ہے جو اقوام متحدہ کے وجود پر ایک سوالیہ نشان ہے جس نے اس مسئلے کے حل کیلئے کئی قراردادیں پاس کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے کوچاہیے کہ وہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے فوری اور فیصلہ کن کردار ادا کرے تاکہ اسکی ساکھ بحال ہو سکے۔انہوںنے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کیوجہ سے بھارت کو نہتے کشمیریوں پر مظالم جاری رکھنے کی شہ مل رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری اپنے پیدائشی حق، حق خود اردیت پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنما منظور احمد ڈار نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میںکہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر بدستور موجود ہے جبکہ جموںوکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے جس کے مستقبل کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ کشمیریوںکو انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دلانے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔