مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: ہائیکورٹ نے میاں مظفر سمیت تین افراد کی نظر بندی کالعدم قرار دیدی

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ میاں مظفر سمیت تین کشمیریوں کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایک کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیدی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جسٹس موکشہ کھجوریہ کاظمی کی یک رکنی بنچ نے ایڈووکیٹ میاں مظفر کی نظر بندی کالعدم قرار دی۔انہیں گزشتہ برس 14جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔میاں مظفر کشمیر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے غیر قانونی طور پر نظر بند سابق صدر میاں عبدالقیوم کے بھتیجے ہیں ۔
جسٹس سنجے دھر پر مشتمل ہائیکورٹ کی ایک اور یک رکنی بنچ نے جاوید احمد بیگ اور زاہد نثار حجام کی نظر بندی کالعدم قرار دی۔ جاوید بیگ کو 24 جنوری 2023 جبکہ زاہد نثار حجام کو 17 جولائی 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا۔انہوں نے کسی اور مقدمے میں مطلوب نہ ہونے کی صورت میں انتظامیہ کو تینوں کو فوری طور پر رہا کرنے کے احکامات دیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button